بٹ کوائن میں خوف میں اضافہ، “Going to Zero” سرچز 2022 کی بلند ترین سطح پر
عالمی سطح پر بٹ کوائن کے مستقبل سے متعلق خدشات میں واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ گوگل ٹرینڈز کے مطابق “Bitcoin going to zero” اور “Is Bitcoin dead?” جیسی سرچز نومبر 2022 کے FTX بحران کے بعد پہلی بار اسی سطح تک پہنچ گئی ہیں، جب بٹ کوائن تقریباً 15 ہزار ڈالر تک گر گیا تھا۔
Crypto Fear and Greed Index
حالیہ دنوں 5 کی سطح تک گر گیا، جو انتہائی خوف (Extreme Fear) کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ سطح آخری بار 2019 میں دیکھی گئی تھی۔ عام طور پر کم اسکور مارکیٹ میں شدید خوف جبکہ زیادہ اسکور تیزی کے رجحان کی علامت ہوتا ہے۔
“Bitcoin to Zero”
بیانیہ کس نے بڑھایا؟
کرپٹو انٹیلی جنس فرم Perception کے مطابق 650 سے زائد میڈیا سورسز کے تجزیے میں بلومبرگ کے تجزیہ کار مائیک مک گلون اس سائیکل میں “Bitcoin to zero” بیانیے کی سب سے نمایاں آواز بن کر سامنے آئے ہیں۔ فرم کے بانی فرنینڈو نیکولک کے مطابق مک گلون نے 3 فروری کو بٹ کوائن کے 10,000 ڈالر تک گرنے کی پیش گوئی کی تھی اور تب سے 2008 جیسے مارکیٹ کریش کا عندیہ دے رہے ہیں۔
۔$BTC
