کچھ لوگ پریشان ہوں گے لیکن میری بات لکھ لیں خطے کے موجودہ حالات ہر گزرتے دن کے ساتھ پاکستان کی اہمیت میں اضافہ کررہے ہیں بھارت کے ساتھ جنگ سے بننے والے منظر نامے میں اس وقت رنگ بھرنا شروع ہوئے جب پاکستان نے امن قائم کرنے کی متواتر کوششوں کے بعد آخرکار افغانستان میں چھپے دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کو کسی بھی قسم کا پریشر لینے سے انکار کرتے ہوئے انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا یہ پاکستان کا وہ روپ تھا جس نے پاکستان کی مضبوط عسکری طاقت کو دنیا کے سامنے ایک بار پھر عیاں کردیا کہ جس کے ذریعہ سے وہ فیصلہ کرنے کے بعد اپنے دشمنوں کو کڑی سے کڑی سزا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اس منظر نامے کا اگلا حصہ ایران ، اسرائیل اور امریکہ جنگ ہے جس میں اسرائیل امریکہ نے ایران پر حملہ کیا اور پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے تھا جس نے باوجود امریکی ناراضگی کے خدشے کے اس حملے کی کھل کر مذمت کی اور جب ایران نے جوابی طور پر اسرائیل پر حملہ کرنے کے ساتھ عرب ممالک پر حملہ شروع کیا تو یہ پاکستان ہی تھا جس نے ایران کو متنبہ کیا کہ جنگ کو مسلمان ملکوں تک پھیلانا اس کے مفاد میں نہیں ہے اس لیے اسے چاہیے کہ وہ اپنی توجہ اصل ہدف پر مرکوز رکھتے ہوئے مسلمان ملکوں پر حملے سے باز رہے اس منظر نامے کا ایک اہم پہلو عرب ممالک پر ایرانی حملے کے بعد امریکی رویہ ہے جس میں امریکہ نے ان ممالک کو بالکل بے یارو مددگار چھوڑ کر اپنی پوری توجہ اسرائیل کے تحفظ پر مرکوز کردی جس سے ان ممالک میں عوام و خواص کے اندر ایک شدید قسم کا عدم تحفظ پیدا ہوا اور وہ آج یقینی طور پر یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ اپنی سرزمین پر امریکئ اڈے تعمیر کرکے اور ان اڈوں پر مسلسل بہت بڑے بجٹ خرچ کرکے آج وہ کہاں کھڑے ہیں اور ان شاءاللہ یہ عدم تحفظ انہیں بہت جلد پاکستان کے دروازے پر لائے گا اور یہ وہ وقت ہوگا جب پاکستان ایک بہت بڑے پلئیر کے طور پر خطے میں کھڑا دکھائی دے گا ۔۔۔۔

نوٹ : پاکستان کے حوالے سے کوئی بھی مثبت بات بعض ذہنی مریضوں کے مرض میں اضافے کا باعث ہوتی ہے اس لیے انہیں چاہیے اس پوسٹ سے دور رہیں

Pakistan zinda abad 💕❤️🌹